کوئی بھی اسٹیبلشمنٹ کی مایوسی کو سمجھ سکتا ہے کہ چیلنج کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے سابقہ پسندیدہ وزیر اعظم ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ جس ترتیب کو قائم کرنا چاہتی ہے وہ اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ایسی ہیصورتحالکی تلخ یادیں ہیں جنہیں اس نے اپنے طریقے سے نمٹا دیا۔ تاہم عمران خان مزاحمت کو ایک اور بے مثال سطح پر لے گئے ہیں۔ جیسا کہ ان کی گرفتاری کے بعد تشدد کے واقعات سامنے آئے۔ اسٹیبلشمنٹ نے بات چیت یا مفاہمت کا امکان صفر کی حد تک ظاہر کیا ہے۔چند مبصرین پاکستان کا عرب بہار کے بعد کی صورتحال اور میانمار میں جاری سیاسی بحران کا موازنہ کر رہے ہیں۔ مصر میں فوج نے آخرکار اخوان کو کچل دیا، اور فوجی جنتا نے میانمار میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا۔ امید ہے کہ پاکستان کی ذمہ دار قیادت ایسا کچھ نہیں چاہے گی۔ پاکستان کا سیاق و سباق اور حالات بالکل مختلف ہیں۔ لوگ ایسے حالات کا موازنہ 1971ء کے سانحے سے بھی کرتے ہیں، کیونکہ بحرانوں کے دوران سیاسی سوچ ہمیشہ ایک انتہائی موڑ کو چھوتی ہے۔ تب سیاسی اور عسکری قیادت مفاہمت کا راستہ اختیار کرتیں تو تاریخ مختلف ہو سکتی تھی۔ عام آدمی ایسا ہی سوچتا ہیاور یہ شاید ٹھیک بھی ہے۔ موجودہ سیاسی افراتفری 1971ء سے مختلف ہے لیکن معاشی اور سفارتی چیلنجز بدتر ہیں۔ پاکستان کے قریبی دوست، جنہوں نے 1970 ء کی دہائی میں ملک کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا تھا، وہ بھی اس صورتحال سے پریشان ہو سکتے ہیں۔ تاہم ہر ایک کے پاس ملک کی طاقت ور اشرافیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تلخ یادیں ہیں۔ جو اس غلط فہمی میں رہتے ہیں کہ ان سے زیادہ ذہین کوئی نہیں ہے۔قومیں اپنی طاقت داخلی ہم آہنگی سے حاصل کرتی ہیں۔ منتشر اقتدار والی اشرافیہ اپنی صفوں میں یا معاشرے میں ہم آہنگی پیدا نہیں کر سکتی۔ وہ تقسیم سے طاقت حاصل کرتے ہیں اور اس میں سے طاقت کے اشتراک کا ایک طریقہ کار تیار کرتے ہیں جو ہمیشہ ان کے اپنے مفادات کے حق میں ہوتا ہے۔ گفت و شنید یا مکالمہ طاقت کی موثر تقسیم کا ایک ذریعہ ہے لیکن طاقتور اپنی طاقت کو قربان نہیں کرتے۔ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان دونوں ہی سمجھتے ہیں کہ وہ طاقتور ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ خان کے ساتھ کھلے عام بات چیت کا چینل کھولنے سے گریز دکھا رہی ہے اور خان پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں۔بالادستی کی اس جنگ میں کوئی واضح فاتح یا ہارنے والا نہیں ہے۔ خان اپنی از خود بڑھی ہوئی خود اعتمادی پر بھروسہ کرتے ہیں، انہوں نے عوام پسند بیانیے کا استعمال کرکے ایک متاثر کن حمایت کی بنیاد تعمیر کی ہے۔ وہ ملک میں سیاسی ادارہ سازی کو مضبوط نہیں کرنا چاہتے، جس سے سیاسی اشرافیہ کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہتر مذاکرات کرنے میں مدد مل سکے۔ وہ اپنا سیاسی سرمایہ بانٹنا نہیں چاہتے۔ اپنے زہریلے بیانیے کے ساتھ، انہوں نے PDM کو اسٹیبلشمنٹ کے دائرے میں دھکیل دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ خان جان بوجھ کر حکمت عملی اپنا رہے ہیں کیونکہ وہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کو اپنے انسداد بدعنوانی کے بیانیے میں ایک ساتھ باندھ رہے ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایسے مقام پر دھکیلنا چاہتے ہیں جہاں اس کے پاس آئین کو رول بیک کرنے کے علاوہ چند آپشنز باقی رہ جاتے ہیں۔ یقیناً اسٹیبلشمنٹ ایک تجربہ کار سیاسی قوت ہے اور عمران خان کے اختیارات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، سیاسی پنڈت جب یہ کہتے ہیں کہ اس تنازعہ میں کوئی واضح طور پر جیتنے والا یا ہارنے والا نہیں ہے تو وہغلط نہیں ہیں۔ سیاست میںجاری انتقامی کارروائیاں مفاہمتی عمل میں رکاوٹ ہیں، مسلم لیگ (ن) کو ’انجینئرنگ کے ذریعے پی ٹی آئی کو اسی طرح نشانہ بناتے ہوئے خوشی ہوگی جس طرح اس نے 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا تھا۔ جب سیاسی جماعتوں کی اپنی صفوں میں جمہوریت نہیں ہوتی تو اسٹیبلشمنٹ پر ان کا انحصار بڑھ جاتا ہے اور وہ کم نظر انتخاب کرتی ہیں۔چھوٹی جماعتیں ایسے حالات میں مؤثر طریقے سے مداخلت نہیں کرتیں اور ہمیشہ بحران میں چھپے مواقع کی تلاش میں رہتی ہیں۔ مفاہمت کی قدر پی پی پی سے بہتر کون جانتا ہے جس کی مرحوم رہنما نے نہ صرف مفاہمت: اسلام، جمہوریت اور مغرب میں شاندارامیج بنایا بلکہ ملک کی مرکزیمخالف سیاسی پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ میثاق جمہوریت پر گفت و شنید بھی کی۔ فوجی آمر جنرل مشرف سے مفاہمت کے ذریعے سیاسی جگہ بنائی۔ تاہم پارٹی اب محتاط ہے کیونکہ وہ خود کو ایک ہوشیار سیاسی کھلاڑی کے طور پر دیکھتی ہے اور نرم لہجے میں مفاہمت کا مشورہ دیتی ہے، جب کہ وہ خود کو مستقبل میں اسٹیبلشمنٹ کے امیدوار کے طور پر دیکھتی ہے۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ سیاسی جماعتیں دوسری جماعتوں کی سیاسی انجینئرنگ سے سبق نہیں سیکھتیں۔ ایک شیطانی چکر معاشرے اور اس کی ثقافتی اقدار کو کمزور کر رہا ہے۔ ہر سیاسی اداکار، بشمول اسٹیبلشمنٹ، اپنے مفاد کا فائدہ اٹھاتا ہے، یہ سمجھے بغیر کہ ریاست اور اس کے ادارے بگڑ رہے ہیں اور اعتماد کھو رہے ہیں جو کہ ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اشرافیہ کی طرف سے طاقت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، جو اپنے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے عوام کی حمایت کا استعمال کر رہے ہیں۔ اگر عوام اس نظام سے امیدیں کھو بیٹھیں اور صرف تماشائی بن جائیں تو یہ انہیں مزید الگ کر دے گا۔ مذہبی انتہا پسندی صورت حال کو مزید خراب کر سکتی ہے۔ اب تک عسکریت پسند اور انتہا پسند جماعتیں اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی اداکاروں کو طعنے دیتی رہی ہیں لیکن جب وہ ایک وسیع خلا پیدا ہوتا دیکھیں گی تو وہ اس میں کودنے سے نہیں ہچکچائیں گی۔ یہ پاکستان کے بہت سے دوستوں کے لئے ڈراؤنا خواب ہے۔ انہیں ملک کے تئیں طاقت ور اشرافیہ کے رویے کے بارے میں خدشات لاحق ہو سکتے ہیں، تاہم انتہا پسندی معاشرے کی عقلی بنیاد پر سوچنے کی صلاحیت کو ختم کر دے گی۔ طاقتور اشرافیہ مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ اگر پوچھا جائے تو کچھ سیاسی ،معاشی تجزیہ کار وضاحت کرتے ہیں کہ ایک ٹوٹی پھوٹی اشرافیہ انتہا پسندی سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اشرافیہ کے عناصر کے چھوٹے دھڑے کمزور اور جمہوری ادارہ سازی کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جو ملک کے گہرے ہوتے سیاسی بحران کے باوجود اب بھی پر امید ہے، اسے کمزور ریاستوں کے انڈیکس پر گہری نظر ڈالنی چاہیے۔ ٹوٹی پھوٹی اشرافیہ والی ریاستیں لازمی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہو سکتیں لیکن ان کے سماجی اور معاشی اشارئیے کمزور رہتے ہیں۔