پرتھ(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آسٹریلیا ا ے کیخلاف پرتھ میں تین روز ہ پریکٹس میچ کے تیسرے روز شاندار باؤلنگ سپیل کیا ۔ نسیم شاہ نے آسٹریلوی بلے بازوں کو اپنے باؤنسرز کی مدد سے بھی آزمایا اور ان کا ایک باؤنسر آسٹریلیوی ٹیسٹ بلے باز عثمان خواجہ نہ سمجھ پائے جو ان کے کندھے سے ٹکرایا ۔نسیم شاہ کی ایک گیند مارکس ہیرس کے بلے کا کنارہ لیکر فرسٹ سلپ کی جانب گئی تاہم وہاں کھڑے حار ث سہیل نے کیچ ڈراپ کرکے نوجوان باؤلر کو وکٹ سے محروم کردیا ۔ایک اور اٹھتی ہوئی گیند پر ہیرس آؤٹ ہوگئے۔