جمیکا(سپورٹس ڈیسک) سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا دل دل پاکستان، جان جان پاکستان۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں ، پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے پیغام میں پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو جشن آزادی مبارک دیتے ہوئے ملی نغمے دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کے بول لکھے ۔خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا ۔