لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ پہنچے گی، کرکٹ ٹیم کا 54رکنی سکواڈ گزشتہ روز براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ روانہ ہوا تھا۔آک لینڈ سے سکواڈ کرائس چرچ پہنچے گا جہاں پر 14 روز کا قرنطینہ ہوگا۔قومی سکواڈ میں 34 کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے تھے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔بابر اعظم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔پاک نیوزی لینڈ کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔سیریز میں پہلے تین ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ دوسرا اور تیسرا میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔