لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جہاں جاتے کوئی نہ کوئی مسئلے کا اندیشہ ضرور رہتا تھا،عمر اکمل نے ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل میں ٹیلنٹ تھا لیکن وہ ٹیم کلچر میں فٹ نہیں تھے ، قصور عمر اکمل کا ہے ، ٹیم کے سسٹم کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کبھی ٹیم کا نہیں سوچتے ،ہمیشہ اپنا ہی سوچتے تھے ۔مکی آرتھر نے اپنی گفتگو کے دوران بابر اعظم کو بہترین اور محنتی کرکٹر قرار دیا۔
عمر اکمل انٹرنیشنل لیول کے کرکٹر نہیں تھے : مکی آرتھر
جمعرات 28 مئی 2020ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جہاں جاتے کوئی نہ کوئی مسئلے کا اندیشہ ضرور رہتا تھا،عمر اکمل نے ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل میں ٹیلنٹ تھا لیکن وہ ٹیم کلچر میں فٹ نہیں تھے ، قصور عمر اکمل کا ہے ، ٹیم کے سسٹم کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کبھی ٹیم کا نہیں سوچتے ،ہمیشہ اپنا ہی سوچتے تھے ۔مکی آرتھر نے اپنی گفتگو کے دوران بابر اعظم کو بہترین اور محنتی کرکٹر قرار دیا۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 28 مئی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں