لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے پاکستان میں موجود مختلف ٹیموں کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے آؤٹنگ سمیت دیسی ڈنر کیا۔ کراچی کنگز نے مقامی ریستوران میں باربی کیو ڈنر کیا جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ، عماد وسیم، بابر اعظم، چیڈوک والٹن اور دیگر نے کلفٹن میں باربی کیو ڈنر کیا ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگٹسن نے پاکستانی کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔ اسلام آباد یونائٹیڈز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مشہور ریسٹورانٹ میں ڈنر انجوئے کیا ۔ملتان میں موجود پشاور زلمی ٹیم کیلئے ملتان میں سپیشل ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔