مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) اینڈی مرے کو ہرا کر کائل ایڈمنڈ بیٹل آف دی برٹش نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ کائل ایڈمنڈ نے سخت مزاحمت کے بعد سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے 6-7 (2-7)، 7-6 (7-5) اور 10-5 سے ہرایا۔ کائل ایڈمنڈ کا سیمی فائنل میں مقابلہ آج جیمز وارڈ سے ہوگا۔ وارڈ نے براڈی کو 6-4 اور 6-1 سے زیر کیا۔ کیمرون نوری نے ریان پینسٹن کیخلاف بمشکل کامیابی حاصل کی۔ جے کلارک گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ۔