لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کر کے سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے مگر وسیم اکرم کو محمد حسنین کی بائولنگ بھا گئی ہے جنہوں نے ٹوئٹر پر ان کی تعریف تو کی مگر ساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا اس نوجوان لڑکے کی رفتار بہت ہی زبردست ہے اور میں وقار یونس کیساتھ اتفاق کرتا ہوں کہ کائونٹی کرکٹ کا ایک سیزن اس کی فٹنس اور رفتار پر جادو کر دے گا۔ اس کا سپیل دیکھنے کا بہت مزہ آ رہا ہے ۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا اور ہاں بھائیو! وہ مجھے ہرگز میری یاد نہیں دلاتا“۔