برازیلیا(سپورٹس ڈیسک)فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ آج برازیل اور میکسیکو کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں میکسیکو نے پہلے سیمی فائنل میں ہالینڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں برازیل نے فرانس کو مات دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے ۔ فٹبال کے کرتا دھرتا برازیل کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ میکسیکو کو بھی سخت حریف قرار دیا جا رہا ہے ۔ برازیل کی آدھی ٹیم کے کھلاڑی دنیا میں کھیلی جانیوالی جونیئر لیگ میں مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں ۔