مکرمی ! اس وقت روئے زمین پر جو فلسطین کا حال ہے شاید قیامت سے پہلے کسی دوسری جگہ پر ایسا ممکن نا ہو۔بے رحم آسمان اسرائیل کی صورت میں شیطانی آگ برسا رہا ہے اور نیچے زمین پر مظلوم فلسطینی اس کا نشانہ ہیں۔شیطان اسرائیلی آگ نیچے زمین پر بسے فلسطینوں پر کوئی رحم نہیں کر رہی وہ یہ نہیں دیکھ رہی کہ اسکی لپیٹ میں معصوم بچے،خواتین،نہتے نوجوان آ رہے ہیں۔بچھے کچھے فلسطینی اپنی موت کا انتظار کر رہے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد بھائی بہن کو اور بہن بھائی کو تلاش کرتے پھرتی ہے۔ ان معصوم فلسطینی بچوں کو یہ تک معلوم نہیں کے ان کیساتھ کیا ہو رہا ہے انہیں کیوں اسطرح چن چن کر مارا جا رہا ہے۔ فلسطینی جوانوں کا یہ حال ہے جب بھی شیطان اسرائیل بم برساتا ہے تو جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دیوانہ وار بمبوں سے ڈھیر ملبہ کی طرف دوڑ پڑتے ہیں تاکہ کسی فرد کی جان بچائی جا سکے کوئی معصوم بچہ زخمی حالت میں مل سکے۔ لگتا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کا یہی واحد مقصد بچا ہے۔جوانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اسرائیل کے حملے سے تباہ شدہ ملبہ سے کوئی بدنصیب زخمی نکل آئے اور اسے پہلے سے تباہ شدہ ہسپتال پہنچایا جائے۔فلسطینی ماں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ میرے بچوں کو خراش تک نا ائ?ے وہ جب بھی آسمان پر اسرائیلی جہاز آگ برساتے دیکھتی ہے تو اپنے بچوں کو حوصلہ دیتی ہے اور کہتی ہے آ جائو میرے بچو میری آغوش میں آ جائو،میں تمہیں جنت میں اپنی آغوش میں لیکر جانا چاہتی ہوں۔ وہ آسمان کی جانب منہ کر کے اللہ تعالی سے فریاد کرتی نظر آتی ہے۔ (امجد آفتاب )