لاہور ( شوبز ڈیسک) معروف اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لئے حکومت کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے ، فلم انڈسٹری کے بحران کی بے شمار وجوہات ہیں مگر ہمیں اس بحث میں الجھنے کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ فلم انڈسٹری کو کوئی ایک شخص بحال نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک لاہور کے سٹوڈیو زآباد نہیں ہوں گے اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد اور میں نے فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے اور جب بھی میری ضرورت ہو گی میں اس انڈسٹری کے لئے دل و جان سے حاضر ہوں۔