لاہور(سپورٹس رپورٹر ) نیشنل سٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی کا فائنل حسن علی کی شاندار سنچری کی بدولت ٹائی ہوگیا۔ دفاعی چیمپین سینٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے لئے 356 رنز کا ہدف ملا تھا۔عثمان صلاح الدین نے 67 رنز سکور کئے ، حسن علی کی شاندار سنچری نے میچ کو دلچسپ بنادیا ،سکور برابر ہوا تو دسواں کھلاڑی آوٹ ہوگیا اور میچ ٹائی ہوگیا۔دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا، حسن علی کو فائنل کا مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں جاری فائنل میں خیبر پختونخوانے سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا تھا۔