لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ کے لئے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔کھلاڑیوں کے دراز قد پوسٹرسٹیڈیم کے ارد گرد آویزاں کردئیے گئے ۔قذافی سٹیڈیم کے اندر اور ارد گرد صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے ۔سٹیڈیم میں میچز کے لئے نو پچز تیار کر لی گئیں۔ ٹیموں کی ٹریننگ کے لئے باؤنٖڈری لائن سے باہر پچز بھی تیار کردی گئیںجبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔