قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی گاؤں چک نمبر 15 میں پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کا شاندار مقابلہ ہوا۔ کبڈی میچ میں پاک آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے حصہ لیا اور دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ آرمی کی ٹیم نے واپڈا کو ایک پوائنٹ سے شکست دے دی۔ اور ایک لاکھ روپے کا انعام اپنے نام کرلیا ۔