مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے وورسٹر شائر میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ بائیں ہاتھ کے سپنر ظفر گوہر نے بھی سیریز سے قبل تیاریوں کے لیے سکواڈ کو جوائن کرلیا،کلف ڈیکن اور ظفر گوہر کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لے لیے گئے ،ای سی بی کی ہدایات کے مطابق کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کے بعد ہی قومی کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔