لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کی زمبابوے سے واپسی کا سفر شروع ہو گیا، قومی ٹیسٹ ٹیم سکواڈ نے گزشتہ رات آٹھ بجے ہرارے سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ وطن واپس روانگی کا سفر شروع کیا تھا اور سکواڈآج 12 مئی کی صبح 10 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچے گا۔ ٹیم ترجمان رضا کچلو کے مطابق سکواڈ میں شامل دو ارکان ہرارے سے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے ۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ہرارے سے جنوبی افریقہ اپنی فیملیز کے پاس پہنچیں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے زمبابوے کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دی تھی۔