ملتان( سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 5کے دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دوسرے اوردفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ ملتان سلطانز کا 3 میچز میں 2 کامیابیوں کے بعد رن ریٹ کی بنیاد پر پہلا نمبر ہے ،اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوسرا نمبرہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبرپرہے ۔کراچی کنگز چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ پشاورزلمی کاپانچواں نمبر ہے ۔لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے دونوں میچز میں شکست کے بعد ایک بار پھر ٹیبل میں آخری پوزیشن پر کھڑی ہے ۔