نیویارک (سپورٹس ڈیسک) شارلٹ ہورنیٹس کے لامیلو بال ٹرپل ڈبل سکور کرکے این بی اے کی تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا ۔ انہوں نے شارلٹ ہورنیٹس کو اٹلانٹا ہاکس کیخلاف 113-105 سے کامیابی دلا دی۔ بال نے 19 سال اور 140 دن کی عمر میں اپنے 22 پوائنٹس، 12 ریباؤنڈز اور 11 اسسٹس کے ساتھ ریکارڈ قائم کر کے مارکیلے فلٹز (19 سال اور 317 دن) کو پیچھے چھوڑ دیا۔