لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں ناکامیوں کے باوجود پورے ملک میں اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑنے والی فرنچائز لاہور قلندرز نے آئندہ ایونٹ کے لیے سپر سٹارز کی بجائے مقامی ٹیلنٹ پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ سہیل اختر کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے ۔ قلندرز نے اپنے 17 رکنی اسکواڈ میں تین ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہیں کوئی جانتا نہیں ہے ۔ قلندرز انتظامیہ کے مطابق نئے تین کھلاڑی فرزان راجا، محمد فیضان اور دلبر خان کے ساتھ حارث رؤف بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کو ٹیم کا حصہ بنانے کا مقصد پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کا فروغ ہے ۔