لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پولو کپ کا فائنل آج باڑیز اور ٹیٹرا پیک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سب سڈری فائنل ماسٹر پینٹس اور بی این پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے پانچویں روز ماسٹر پینٹس اور بی این پولو ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے میچ میں ایف جی پولو ٹیم نے آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کو 3-2 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس اور آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ آخری میچ اس پول میں ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا گیا جو ماسٹر پینٹس نے 3-0 سے جیتا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے دو جبکہ حمزہ اقبال نے ایک گول سکور کیا۔