کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کی امپائرنگ کرنا جذباتی لمحہ ہوگا، اس وقت کے لیے 17 سال اور 132 ٹیسٹ میچز کا انتظار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز میں امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔