لندن(سپورٹس ڈیسک)فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے کرسٹل پیلس کو چار صفر کی شکست سے دوچار کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔لیورپول اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، الیگزینڈر آرنلڈ کے گول سے لیورپول کو برتری ملی، چوالیسویں منٹ مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح نے سکور کو ڈبل کر دیا۔کرسٹل پیلس کو چار صفر کی شکست سے دوچار کرنے والی ٹیم لیور پول چھیاسی پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ ، 23 پوائنٹس کے فرق سے مانچسٹر سٹی کو دوسرے نمبر پر جانا پڑا۔