برسبین(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران اپنے فاسٹ باؤلرز کو سابق آسٹریلین کپتان سٹیون سمتھ کی کمزوریوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دے دیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی کو بھی اس بات میں شک نہیں ہونا چاہیے کہ سیم ہوتی ہوئی گیند کو کھیلنا کرکٹ میں سب سے مشکل کام ہے بطور بلے بازآپ کو لائن میں آ کر کھیلنا ہوتا ہے اور اگر یہ گیند اندر آئے تو آپ کے باؤلڈ یا ایل بی ڈبلیو ہونے کا امکان ہوتا ہے جبکہ گیند کے باہر نکلنے کی صورت میں کیچ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔مصباح نے کہا کہ جہاں تک سٹیون سمتھ کی بات ہے تو دنیا کے ہر بلے باز کی ایک کمزوری ہوتی ہے اور ایک باؤلر کی حیثیت سے اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔