لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے انتہائی خراب کرکٹ کھیلی جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں تاہم ہمارے پاس یہی کھلاڑی کھیلتے آ رہے تھے مگر سری لنکا کے سپن باؤلرز کے سامنے وہ بے بس دکھائی دیئے جس کی وجہ سے بد ترین شکست ہوئی ۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے ایک مہینہ پہلے چارج لیا اور یہی ایک تبدیلی آئی ہے مگر انہوں نے کسی کھلاڑی کے کھیل کو تبدیل نہیں کیا ۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکا نے ہم سے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔ ہیڈ کوچ اور کپتان دونوں پریس کانفرنس کے دوران جواب دینے کی بجائے اپنا ٹمپرامنٹ کھو بیٹھے اور کہا کہ یہی ٹیم نمبر ایک تھی۔