ٹماٹر سال کے ہر موسم میں جلد پر اثرانداز ہوتا ہے اور جلد کو فرحت و تازگی بخشتا ہے ، چہرے کی جلد روکھی ہو یا آئیلی یہ ہر قسم کی جلد کے لئے انتہائی فائدے مند ہیں۔ ٹماٹر چہرے کو تر و تازہ بناتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو چہرے پر نکھار لانے کے لئے انتہائی مفید سمجھے جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ کیل مہاسوں اور دھبوں کو ختم کرتے ہیں۔یہ وٹامن چہروں پربہت زیادہ آئل کو کم کرکے اس کو تازگی بخشتا ہے۔

ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ٹماٹر سے بنے کچھ ایسے ماسک جن کے ہفتے وار استعمال سے آپ اپنے چہرے پر ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گی اور اپنی جلد کو نکھراپائے گی۔

کھیرے اور ٹماٹر کا ماسک :

 یہ ماسک ہر عمر کی خواتین کے لئے یکساں مفید ہیں  یہ ماسک بے رونق جلد کو رونق بخشتا ہے اور چہرے پر تازگی لاتا ہے، اس ماسک کو بنانے کے لئے جو چیزیں درکار ہے ان میں کھیرا ، ٹماٹر ،اور لیموں کے چند قطریں۔

ماسک بنانے کی ترکیب :

آدھا کپ ٹماٹر کا پیسٹ

آدھا کٹا ہو کھیرا (پیسٹ )

لیموں کے چند قطرے

ان تمام اجزا کو آپس میں اچھی طرح ملا لیجئے اور چہریں پر اچھی طرح لگائیں۔اس کے بعد 15 منٹ کے لئے چھوڑدیجئے،اس کے بعد چہریں کو اچھی طرح دھولیں اور سوکھنے کے بعد موئسچرائزرلگالیجئے۔

اسکن ٹونک :

یہ ماسک جلد کو چمکتا دمکتا رکھنے کے لئے انتہائی کارآمد ہے اور ساتھ ساتھ انتہائی آسانی سے اسے بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔

آدھا کپ، ٹماٹر کا پیسٹ 

ایک کھانے کا چمچ شہد

لیموں کے چندقطریں

ماسک بنانے کی ترکیب : 

ان تمام اشیاء کو آپس میں اچھی طرح ملا کر منہ پر لگا لیجئے ،15 منٹ یہ پیسٹ لگا رہنے دیجئے اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیجئے اور موئسچرائیزر  چہرے پر لگا لیجئے۔ پھر چند ہی دنوں کے استعمال کے بعد ہی تبدیلی محسوس کریںگی۔