میلبورن (سپورٹس ڈیسک)مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ۔ڈومیسٹک شیفیلڈ شیلڈ ٹرافی ٹورنامنٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 53 پر آؤٹ ہونے کے بعد واپس آنے والے بیٹسمین نے ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مار کر بھڑاس نکالنے کی کوشش کی تاہم ان کی درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی، مچل مارش کو کم از کم 6 ہفتوں کیلئے آرام کرنا ہوگا، یوں ان کی نومبر میں پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ۔صحافی کے سوال پر مچل مارش نے کہا کہ کوچ نے مجھے احمق کا خطاب دیا ہے ۔