مکرمی! آج عظیم فلسفی شاعر ،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے۔مسلمانوں کو وحدت کا درس دینے والے اقبال کی قبر کو خدا نور سے بھر دے۔،اللہ ہمیں فکر اقبال سے جو درحقیقت حکمت قرآن اور عشق رسولﷺسے پھوٹتی ہے ، راہنمائی حاصل کر کے اس قابل بنائے ،کہ کانٹا غزہ میں چھبے یا سری نگر میں،عرب و عجم کا ہر مسلم بے چین ہو جائے۔ابھی تو حالت یہ ہے ،کہ غزہ والوں کی تکالیف صرف غزہ والوں کے لیے اور کشمیریوں کے مصائب صرف کشمیروں کے لیے۔باقی مسلمان دنیا طائوس و رباب کو ترجیح اول بنا کر بظاہر آسودہ مگر درحقیقت خاک آلودہ ہے۔گفتار کی غازی مسلمان دنیا اپنے عمل سے غزہ اور کشمیر کے دکھ کم کرنے سے عاری ہے۔مگر قرارداد مذمت ،وہ بھی بھاری اکثریت سے ہر جگہ منظور ہو رہی ہے۔فیصل رشید لہڑی(گجرات)