لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے محمد حسنین اور عماد وسیم کو ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیا۔ گزشتہ روز سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف بہترین بیٹنگ کی ہے ، کیمپ کے دوران بھی بہت اچھی بیٹنگ کی لہذا امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ محمد حسنین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران بھی کیا ہے ، اکیڈمی میں ان کی بولنگ میں موجود خامیوں اور فٹنس پر کافی کام کیا ہے۔