لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء کے آٹھویں روز چاروں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا۔ پول اے سے ماسٹر پینٹس اور پی بی جی /ایس اینڈ آر جبکہ پول بی میں سے سامبا بینک اور اے او ایس پولو ٹیم نے کوالیفائی کرلیا۔گزشتہ روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں پی بی جی /ایس اینڈآر نے ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی /گارڈ گروپ کو 7-5 سے ہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آج دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے جبکہ دوپہر تین بجے ڈیسکون کنسٹرکشن/گارڈ گروپ کا مقابلہ بلیک ہارس پینٹس /آرٹیما میڈیکل سے ہوگا۔