بلغراد (سپورٹس ڈیسک ) سربیا کے ایک مشہور فٹبالر نے ڈپریشن سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے 38 سالہ فٹبال کھلاڑی میلیان مرداکووِچ نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے ، وہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں مبتلا تھے ۔ متعدد فٹبال کلبز کی جانب سے کھیلنے والے ریٹائرڈ معروف سٹرائیکر بلغراد کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔