لاہور( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس ایونٹ کو بہترین لیگ قرار دے دیا۔ شاداب خان کا کہنا ہے کہ معیار کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ بہترین لیگ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے کوشش ہے کہ اچھی ٹیم بنائیں اور چیمپئن بنیں۔ دریں اثنا قومی کرکٹر شاداب خان آج ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے ۔ذرائع کے مطابق شاداب خان منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے۔