کراچی (سپورٹس رپورٹر) اورنگی ملت فٹبال کلب کے زیراہتمام 13واں آل کراچی منیر احمد وارثی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں بلوچ سٹار فٹبال کلب کا مقابلہ اورنگی شہباز سے اور دوسرے میچ میں کیماڑی محمڈن کے ٹیم کا ٹاکرا سکسٹین سٹار ایف سی سے ہوگا۔ پیر کو ٹورنامنٹ میں ایک مقابلہ ماڑی پور بلوچ اور مدینہ شہباز کے مابین کھیلا جائے گا۔