میامی ( سپورٹس ڈیسک) میکسیکن باکسر ساؤل کینیلو الواریز نے ہارڈ روک سٹیڈیم میں ترکی کے اوانی یلدریم کو شکست دیدی۔ فاتح باکسر 8 مئی کو بلی جو سینڈرز کیساتھ عالمی ٹائٹل کیلئے لڑیں گے ۔ الواریز چار ڈویژنوں کا عالمی چیمپئن ہے جو اب تک 55 فتوحات، ایک شکست اور دو ڈرا کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں، ان میں 37 ناک آؤٹ بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء سینڈرز ناقابل شکست ریکارڈ رکھتے ہیں، جنہوں نے 11 ناک آؤٹ کیساتھ تمام 30 پیشہ ورانہ فائٹس جیتی ہیں ۔