لندن (سپورٹس ڈیسک) لیونل میسی کے شاندار کھیل نے سیویلا کو 2-0 سے شکست دے کر بارسلونا کو سپینش فٹ بال لیگ میں دوسری پوزیشن تک پہنچا دیا۔ 29 ویں منٹ میں اوسمن ڈمبلے نے گول کرکے بارسلونا کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کے 85 ویں منٹ میں میسی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ناصرف فیصلہ کن برتری دلا دی بلکہ سرفہرست ٹیم کے قریب تر لے آئے۔