لاہور (سپورٹس ڈیسک) النساء سکول کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کی پہلی گرلز اسکول کرکٹ اکیڈمی قائم کردی گئی ہے ۔اکیڈمی کا قیام پاکستان کرکٹ بورڈ کے "کرک فار اس " پروگرام کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے ۔ 2018 سے گراس روٹ لیول پر کام کرنے والا "کرک فار اس "گرلز پروگرام پی سی بی کے ویمن کرکٹ ویژن 2022 کا حصہ ہے ۔ پروگرام کا مقصد اسکول اور تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون سے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے نچلی سطح پر جا کر کام کرنا ہے ۔اکیڈمی کا افتتاح 17 جولائی کو کیا گیا تاہم اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز عید الضحیٰ کے بعد شروع ہوگا۔