لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر و ٹیسٹ امپائر سابق کپتان ریلوے کرکٹ ٹیم محمد نذیر جونیئر جو آرمی چیف کی ہدائت پر سروسز ہسپتال سے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نذیر جونیئر اب تک مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نمائندوں نے نذیر جونیئر کے بیٹے نعمان نذیر سے ملاقات کی۔ گلدستہ پیش کرتے ہوئے جنرل صاحب کا پیغام پہنچایا۔