لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی کے زیراہتمام چوتھی ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء کے دوسرے روز مختلف ایج گروپس میں دلچسپ میچز ہوئے ۔مینز سنگل میں عقیل خان نے سکندر حیات کو 6-2, 6-4 سے ہرایا۔ لیڈیز سنگل میں سارہ منصور نے ماہا سید کو 6-0, 6-0سے شکست دی۔