تہران (صباح نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا ہے کہ جنگ چاہے یمن میں ہو یا یوکرین میں وہ کسی بھی بحران کا راہ حل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا نیٹو کی توسیع پسندانہ اور اشتعال انگیز پالیسیو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد میں یمن کے حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا ،اقدام سے جنگ کو روکنے میں کوئی معاونت نہیں ملے گی ، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر نے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووینی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یو این انسانی المیے کے حامل ممالک میں گفتگو اور سیاسی راہ حل کو اپنانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرے ۔