لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم نوازشریف 6ماہ اور ان کی صاحبزادی مریم نواز3 ماہ بعد اپنے گھر پہنچے ۔العزیز ریفرنس میں قید کاٹنے والے نواز شریف طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ملنے والی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر 7 مئی کو کوٹ لکھپت جیل واپس گئے تھے اوراب دوبارہ عدالت کی جانب سے بیماری کے باعث انسانی بنیادوں پر انہیں دو ماہ کے لیے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔ مریم نواز بھی تین ماہ بعد اپنے گھر واپس آگئیں،انہیں 8 اگست کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔