لندن( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے لیے شاندار خدمات پر ہال آف فیم میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کر لیا ہے اور سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے ایلن ڈونلڈ فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔گزشتہ روز لندن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سچن ٹنڈولکر اور ایلن ڈونلڈ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کی سابق فاسٹ باؤلر کیتھرین فٹز پیٹرک کو بھی فہرست کا حصہ بنا لیا گیا۔ہال آف فیم میں کھلاڑیوں کو ان کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے کم از کم 5 سال بعد شامل کیا جاتا ہے۔ٹنڈولکر فہرست میں جگہ بنانے والے چھٹے بھارتی کھلاڑی ہیں۔