لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 24 ویں نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 2019ء کے دوسرے روز بھی دو نئے قومی ریکارڈ بنے ۔ فری سٹائل انڈر ۔ 14میں 400میٹرکے مقابلے میں سندھ کے امان صدیقی نے فاصلہ 4.50.97منٹ میں طے کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا، سابقہ ریکارڈ 2016میں آیان آصف کا تھا جنہوں نے مقررہ فاصلہ 4.56.21منٹ میں طے کیاتھا،دوسرا ریکارڈ پنجاب کے دانیال غلام نبی نے 200میٹر بریسٹ سٹروک انڈر۔ 14 میں قائم کیا، دانیال غلام نبی نے مقررہ فاصلہ 2.45.36منٹ میں طے کیا۔ سابقہ ریکارڈ 2017 میں ذیشان عباس نے قائم کیا تھا جنہوں نے مقررہ فاصلہ 2.50.17منٹ میں طے کیا تھا ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ریکارڈ قائم کرنے والے سوئمرز کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے ۔