پشاور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔ مرد ٹیم ایونٹ کوارٹر فائنل میں واپڈا کے محمد رمیض نے اسلام آباد کے عبداﷲ نذیر کو تین گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ تیرہ، گیارہ چھ، گیارہ سات، عاصم قریشی نے محمد دانش کو گیارہ تین، گیارہ چھ، گیارہ پانچ، بلال یاسین نے عمر سعید کو گیارہ آٹھ، گیارہ چھ، گیارہ آٹھ، آرمی کے سلمان ورک نے خیبر پختونخوا کے منصور کو پانچ گیارہ، سات، گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ سات، گیارہ دو، فیضان ظہور نے ارباز انور کو گیارہ دو، گیارہ چار، گیارہ چھ سے ہرایا ۔