جدہ(سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں پہلا انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائیگا ۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز ملک کی ٹاپ سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین پرنس عبدالعزیز بن ترکی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے تین مرتبہ کے گرینڈ سلام ونر وارینکا اور ڈینیل سمیت 8 ٹاپ کھلاڑی شرکت کرینگے ۔ 12 سے 14 دسمبر تک کھیلا جانیوالا ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر منعقد ہوگا ۔ ریاض میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں 30 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم رکھی جائیگی ۔