لاہور( کلچرل رپورٹر)چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ (بوائز، گرلز) کے پہلے روز مقابلوں میں پاک آرمی نے سونے اور چاندی، واپڈا نے سونے اور کانسی، بلوچستان نے کانسی کے 2،ریلوے نے چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ جیتا، چیمپئن شپ میں آج بھی مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے ۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کیں۔