نیویارک ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے نیویارک اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ٹینس اسٹار اعصام الحق نے برطانوی کھلاڑی ڈومینک اینگلٹ کے ہمراہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔اعصام الحق اور اینگلٹ نے اسٹیو جانسن اور ریلی اوپیلکا کو ہرایا جس میں پاک برطانوی جوڑی کی کامیابی کا سکور 6-7 ، 6-7 رہا۔پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے 18 واں جبکہ اینگلٹ نے 14 واں ڈبلز ٹائٹل جیتا۔