راجکوٹ (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے ۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے ۔ شیکھر دھون نے 96 رنز کی اننگز کھیلی، کوہلی نے 78،کے ایل راہول نے80رنز بنائے ۔ایڈم زامپا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم 49.1 اوورز میں 304 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سٹیو سمتھ نے سب سے زیادہ 97 رنز بنائے ۔محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔