کراچی (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹوبی ریڈفورڈ کو اپنا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کیا ہے ۔ بورڈ کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ سائمن ہیلمٹ کی جگہ ریڈفورڈ کو بی سی بی کا ایچ پی کوچ بنانے جا رہا ہے ۔ بی سی بی کے ایچ پی کے چیئرمین نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ (ریڈفورڈ) ایک سال میں 100 دن کے لئے دستیاب ہوں گے ۔ ابتدائی طور پر ہم نے انہیں ایک سال کے لئے مقرر کیا ہے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس میں مزید اضافہ کریں گے ۔