لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، وہ آج آسٹریلیا سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے ۔آسٹریلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وقاریونس نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرا لیا ہے جومنفی آیا ہے ۔ اب وقار یونس سڈنی سے براہ راست مانچسٹر پہنچیں گے ،وہ 28 جون کو پاکستان سکواڈ جوائن کریں گے ۔دوسری جانب قومی ٹیم کاسکواڈ خصوصی طیارے سے 28 جون کی صبح انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا۔