کراچی( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ویمن ون ڈے کپ کے سلسلے میں اوول اکیڈمی کراچی میں پی سی بی چیلنجرز نے ڈائنامائٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ، پی سی بی ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ، جواب میں چیلنجرز نے 48.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔