مکرمی ! بی جے پی کو ملنے والے حالیہ انتخابی دھچکے کو لوگ اس کے زوال کی شروعات اور ہندوستان میں ہندوتوا کے نظریے کی ناکامی کے طور پر بھی دیکھ ر ہے ہیں کہ انتہا پسندی میں پائیداری کا فقدان ہوتا ہے اور یہ طویل عرصے تک اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتی۔ نرم رویہ، تمام مسائل کو یکساں اور شفاف طریقے سے حل کرنا لوگوں کے دل جیتنے میں زیادہ کارآمد نظر آتا ہے۔ بھارت کی صورتحال سے پاکستان کے وطن دشمن اور علیحدگی پسند عناصر کو بھی سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ پاکستان کے حالات ہندوستان کی نسبت زیادہ سازگار، پر امن اور مثالی ہیں، جو تمام شہریوں کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں بھی جانے، رہائش اختیار کرنے اور کام کرنے کی آزادی فراہم کرتے ہیں۔ اقلیتوں کو عزت اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان اور پاک فوج کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں صورتحال بہت بہتر یے۔ یہ امر علیحدگی پسندوں کو بھی یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ بلکل آزاد یا بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ رہنا ہی انکے مفاد میں ہے۔ امید واثق ہے کہ تمام اکائیاں مل کر پاکستان کو مزید مضبوط کریں گی۔(عبدالباسط علوی، مظفرآباد)